جنس عالی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - [ منطق ] وہ اعلٰی قسم جس کی کئی نوع ہوں۔ دونوں اس کی نظر میں یکساں جنس عالی و نوع سافل ( ١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جنس' کے آخر پر 'کسرۂ صفت' لگا کر عربی اسم صفت 'عالی' لگانے سے مرکب توصیفی 'جنس عالی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٨ء میں "تنظیم الحیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث